میں ملائشیا میں رہتا ہوں ، یہاں کاروبار کررہاہوں، ہمارا زیادہ تر کاروبار ادھار پر ہے ، جب ہم پاکستان آتے ہیں تو یہاں ہمارا قرضہ رہ جاتا ہے، جو ہمارے بھائی ایک دوسرے کو بھیج دیتے ہیں ۔اگر ایک لاکھ قرضہ ہے تو اس کو پچاس یا ستر ہزار پر دوسرے بھائی کو حوالہ کیا جاتا ہے۔تو یہ طریقہ کیسا ہے؟
صورتِ مسئولہ میں مذکورہ طریقہ پر قرضہ وصولی کی ذمہ داری بھائی کے سپرد کرنا اور اصل قرضہ سے کم نقدی وصول کرنا سود ہونے کی وجہ سے جائز نہیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144109202154
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن