بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

جمعۃ الوداع میں قضاءِ عمری سے متعلق روایت


سوال

حضرت محمدؐ نے فرمایا جس شخص کی نمازیں قضا ہوئی ہوں اور تعداد معلوم نہ ہو تو وہ رمضان کے آخری جمعہ کے دن 4 نفل ایک سلام کے ساتھ پڑھے ہر نماز میں سورہ فاتحہ کے بعد 7 مرتبہ آیۃ الکرسی اور سورۃ الکوثر 15 بار پڑھنی ہے۔ اگر 700 سال کی نمازیں قضا ہوئی ہیں تو یہ نماز اس کے کفارے کے لیے کافی ہے۔

آج کے دن بہت سے لوگوں نے یہ حدیث مشہور کی ہوئی ہے۔ کیا آپ بتا سکتے ہیں؟ کہ یہ حدیث صحیح ہے یا پھر غلط بات حضرت محمدؐ کی طرف منسوب کی گئی ہے۔ اور اگر یہ حدیث درست ہے تو بتا دیں وہ کون سی حدیث ہے؟

جواب

ایسی کو ئی حدیث موجود نہیں ہے ، قضاءِ عمری کا یہ طریقہ غلط ہے، جس روایت کو بنیاد بناکر اسے پیش کیا جاتا ہے وہ موضوع (من گھڑت ) ہے، اس کا بیان کرنا جائز نہیں ہے۔

جس شخص کی جتنی فرض نمازیں قضا ہوں، اسے اتنی ہی ادا کرنی ہوں گی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109203180

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں