حضرت موسی علیہ السّلام کا واقعہ جس میں ایک امیر شخص حضرت موسی علیہ السّلام سے سفارش کرتا ہے کہ اللہ سے کہے کہ مجھے دولت دینا بند کر دے کیونکہ میرے پاس بہت دولت ہے پھر ایک غریب شخص ملتا ہے اور کہتا ہے کہ اللہ سے گزارش کرے کہ مجھے کچھ دولت دے دیں۔
یہ واقعہ قرآن مجید میں کہاں ہے؟ برائے مہربانی وضاحت فرمائیے۔
ايسا كوئي قصه قرآن مجيد میں مذکور نہیں ، نیز کتب احادیث وغیرہ میں بھی ہمیں ایسے کسی واقعہ کی اصل نہیں مل سکی۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144512100670
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن