بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

قومِ عاد اورقومِ ثمود کے انبیاء کے نام


سوال

قوم ِعاد اور قوم ِثمود کے انبیاءکا کیا نا م ہے؟

جواب

واضح رہے کہ قوم ِعاد کی طرف اللہ تعالی نے حضرت ہود علیہ السلام  کو نبی بناکر بھیجا۔چناں چہ قرآن ِکریم میں ہے:

وَإِلَىٰ ‌عَادٍ أَخَاهُمْ هُوْدًا قَالَ يٰقَوْمِ ٱعْبُدُوْا اللّٰهَ مَا لَكُم مِّنْ إِلَٰهٍ غَيْرُهُ أَفَلَا تَتَّقُونَ(الاعراف،65)         

ترجمہ :اور ہم نے قوم عاد کی طرف ان کے بھائی ہود کو بھیجا،انہوں نےفرمایا اے میری قوم تم اللہ کی عبادت کو اس کے سوا کوئی تمہارا معبود نہیں سوکیا تم نہیں ڈرتے۔(بیان القرآن)

اور قوم ِثمود کی طرف اللہ تعالی نے حضرت صالح علیہ السلام کو نبی بناکر بھیجا۔چناں چہ اللہ تعالی فرماتے ہیں :

وَإِلَىٰ ثَمُودَ أَخَاهُمْ صٰلِحًا قَالَ يٰقَوْمِ ٱعْبُدُوْا ٱللّٰهَ مَا لَكُم مِّنْ إِلَٰهٍ غَيْرُهُ(الاعراف ،73)         

ترجمہ:اور ہم  نے ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو بھیجا انہوں نے فرمایا اے میری قوم تم اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔(بیان القرآن)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144511101809

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں