بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1446ھ 21 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

قربانی کےجانور میں صدقہ کی نیت سے حصہ شامل کرنا


سوال

کیا قربانی کے جانور میں صدقہ ـ  (نہ کہ عقیقہ) کا حصہ ڈالا جاسکتا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ قربانی کے جانور میں اللہ کی عبادت اور اس کے تقرب کی نیت کرنا ضروری ہے چاہے وہ واجب قربانی کی صورت میں ہو یا صدقہ وغیرہ کی صورت میں ہو۔لہذا   اگر کوئی شخص قربانی کے  بڑے جانور میں ایک یا ایک سے زائد حصے صدقہ کی نیت سے ڈالتا ہے تو ایسا کرنا درست ہے اور قربانی و صدقہ دونوں چیزیں درست ہو جائیں گی۔

بدائع الصنائع میں ہے:

"(ولنا) أن الجهات - وإن اختلفت صورة - فهي في المعنى واحد؛ لأن المقصود من الكل التقرب إلى الله عز شأنه."(72/5)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144312100165

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں