بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1446ھ 20 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

قرآنِ کریم کوچومنا کیسا ہے؟


سوال

قرآن پاک کو چومنا کیسا ہے؟ کچھ لوگ قرآن پاک کی تلاوت کو شروع کرنے سے پہلے چومتے ہیں اور سجدے کی طرز پر ماتھا بھی لگاتے ہیں۔ کیا یہ ثواب کا کام ہے یا غلط ہے کسی لحاظ سے؟

جواب

قرآن کریم کوتعظیماًواکراماًچومنا،بوسہ دینااورماتھےسےلگانادرست اورباعثِ ثواب ہے۔حضرت عمررضی اللہ عنہ ہرصبح قرآن ِکریم اٹھاتےاوربوسہ لیاکرتےتھےاورفرماتےتھے"یہ میرےرب کاعہداورمیرےرب عزوجل کامنشوریعنی کتاب ہے"۔نیزحضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ مصحف کابوسہ لیاکرتےتھےاورچہرےسےلگاتےتھے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"تقبيل المصحف قيل بدعة لكن روي عن عمر رضي الله عنه أنه كان يأخذ المصحف كل غداة ويقبله ويقول: عهد ربي ومنشور ربي عز وجل وكان عثمان رضي الله عنه يقبل المصحف ويمسحه على وجهه.
(قوله ومنشور ربي) قال في القاموس: المنشور: الرجل المنتشر الأمر وما كان غير مختوم من كتب السلطان والمراد كتاب ربي ففيه تجريد عن بعض المعنى ط"

(کتاب الحظروالإياحة،فصل في الاستبراءوغيره،ج:6،ص:384،ط:سعيد)

فتاوی محمودیہ میں ہے:

"قرآن کریم کو چومنا

سوال [۱۰۰۴۵ ] : قرآن کریم کو چومنا کیسا ہے؟

الجواب حامداً ومصلياً :قرآن کریم کو تعظیماً بوسہ دینا شرعاً درست ہے۔"

(کتاب العلم،باب مایتعلق بالقرآن الکریم،ج:21،ص:260،ط:فاروقیہ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144512100775

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں