بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ذو الحجة 1445ھ 01 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

قرآن مجید کی مختلف آیات کو یک جا کر کے پڑھنا اور سورۃ یٰسین کو مبین کے ساتھ پڑھنا


سوال

 کیا قرآنِ  پاک کی مختلف آیات کو یک جا کر  کے  کسی خاص مقصد کے  لیے پڑھا جا سکتا ہے ؟ مثلاً منزل یا سورۂ  یٰس کو مبین کے  ساتھ،  اسی  طرح  مزید اور بھی کئی  اشکال میں چھوٹی کتب دست یاب ہیں مارکیٹ میں۔

جواب

قرآنِ مجید  کی مختلف آیات کو کسی خاص مقصد کے لیے  یک جا کر  کے پڑھنا جائز ہے، بشرطیکہ  ایسا مجموعہ  کسی مستند عالم  کی نگرانی میں تیار کیا گیا ہو، لہذا بازار میں ایسی جو کتابیں دست یاب ہوں جن میں قرآن مجید کی متفرق آیات کو بطورِ وظیفہ ایک جگہ جمع کیا گیا ہو ، اگر وہ کسی مستند عالم کی تالیف شدہ ہو تو اُس کو لے کر پڑھنا جائز ہے۔

اسی طرح سورۃ یٰسین کو اس طرح پڑھنا کہ ہر مرتبہ "مبین" پر پہنچ کر از سرِ نو شروع کرنا، بظاہر کسی بزرگ کے مجربات میں سے ہے  اور  بزرگوں کے مجربات پر عمل کرنا جائز ہوتا ہے، بشرطیکہ انہیں مجربات کی حد تک سمجھا جائے، لہذا اس طرح پڑھنا بھی درست ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207201318

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں