بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

قربانی واجب ہے مگر نقدی نہ ہو تو قربانی کیسے کرے؟


سوال

جس شخص   کے پاس  سونا، چاندی، پیسے، مال تجارت کچھ نہیں ہے،  صرف زائد سامان ہے،   جو چاندی کے نصاب کے  بقدر ہے تو وہ   قربانی کے جانور  ، خریدنے کی کیا شکل اختیار کرے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں ایسے شخص پر قربانی واجب ہوگی، البتہ  وجوب کی ادائیگی کے  لیے مکمل جانور کرنا ضروری نہیں،  بڑے جانور میں ایک حصہ لینا بھی کافی ہوگا، پس اگر اس کے پاس ایک حصہ کرنے کے  لیے بھی نقدی نہ ہو تو اس صورت میں چاہے تو ضرورت سے زائد سامان میں سے کچھ سامان فروخت کرکے قربانی کرلے، یا کسی سے قرضہ لے کر قربانی کرے۔

دیکھیے:

قربانی کس پر واجب ہے؟ ضرورت سے زائد سامان سے کیا مراد ہے؟

قرض لے کر قربانی کرنا 

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212201824

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں