قربانی کے جانور میں بچہ کا عقیقہ کرسکتے ہیں؟
قربانی کے بڑے جانور (اونٹ، گائے، بھینس وغیرہ) کے سات حصوں میں قربانی کے حصہ کے علاوہ عقیقہ کرنا جائز ہے ، جو حصہ عقیقہ کی نیت کا ہوگا وہ عقیقہ شمار ہوگا، باقی حصے قربانی کے شمار ہوں گے۔ قربانی کے ساتھ عقیقہ کرتے ہوئے قربانی کے جانور میں لڑکے کے لیے دو حصے اور لڑکی کے لیے ایک حصہ رکھنا مستحب ہے۔
فتاوی شامی میں ہے :
"وكذا لو أراد بعضهم العقيقة عن ولد قد ولد له من قبل لأن ذلك جهة التقرب بالشكر على نعمة الولد ذكره محمد."
(کتاب الاضحیۃ،ج:6،ص:326،سعید)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144511102110
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن