بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

قربانی کے گوشت پر ختم شریف کرنا


سوال

اگر کسی غریب آدمی کے گھر قربانی کا گوشت پڑا ہو تو کیا وہ جمعرات کو پکا کر اس پر ختم شریف پڑھ سکتے ہیں؟

جواب

ہر جمعرات کو اہتمام کرکے کھانے پر ختم شریف پڑھنا چوں کہ مستقل رواج بن چکا ہے؛ اس لیے اس سے اجتناب کیا جائے، نیز اگر یہ کھانا ختم پڑھنے والوں کو ہی کھلایا جائے تو یہ قراءتِ قرآن کے عوض کی طرح ہے، اس لیے بھی اجتناب کیا جائے۔

ہاں اگر اسے لازم، سنت یا دین کا حصہ نہ سمجھا جائے اور دن کی تخصیص نہ کی جائے اور قرآن پڑھنے والوں کو بطورِ عوض نہ دیا جائے تو   بطورِ ایصالِ ثواب کھانا یا گوشت تقسیم کرنا جائز ہے۔

الفتاوى الهندية (5/ 300):

"ويهب منها ما شاء للغني والفقير والمسلم والذمي، كذا في الغياثية."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144201200106

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں