بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1446ھ 20 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

قربانی کے جانور کی کھال کو دفن کرنا


سوال

کیا قربانی کے جانور کی کھال کو دفن کرنا جائز ہے ؟

جواب

قربانی کے جانور کی جو اشیاء قابلِ استعمال ہوں، مثلاً گوشت، کھال وغیرہ، اگر خود استعمال نہ کرنی ہوں تو کسی اور کو دے دیا جائے، اسے دفن کرنا ضیاعِ مال ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے؛ لہذا چمڑا دفن کرنے کی بجائے کسی  کو ہدیہ دے دیا جائے یا دینی مدارس کو  دے دی جائے یا اس کو فروخت کرکے اس کی رقم کسی مستحق زکوۃ کو دے دی جائے۔ (مستفاد از امداد الاحکام ۴/۲۰۰،کتاب الصید، ط:مکتبہ دارالعلوم )۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112200681

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں