کیا عیدالاضحیٰ کےدنوں میں کسی اورجانور کو ذبح کرکے کھانا حلال ہے (جیسے مرغی وغیرہ)؟
عيد الاضحيٰ کے دنوں میں کسی بھی حلال جانور کو ذبح کرکے کھانا جائز ہے، اس میں کوئی حرج نہیں ہے، البتہ قربانی کے لیے جانور (مثلًا بکرا، گائے اور اونٹ وغیرہ ) شریعت کی طرف سے مقرر ہیں، ان کی علاوہ کسی اور جانور کی قربانی جائز نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144212201263
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن