لاہور میں رات میں زوال کا وقت کتنے بجے سے کتنے بجے تک ہے؟
زوال کا وقت دن میں اس وقت ہوتا ہے جب سورج بالکل سر کے اوپر ہو اور ڈھلنا شروع کردے اور سورج صرف دن میں طلوع ہوتا ہے، رات میں نہیں؛ لہذا رات میں زوال نہیں ہوتا، بعض عوام میں یہ غلط فہمی معروف ہے کہ رات کے بارہ بجے زوال کی وجہ سے نماز پڑھنا مکروہ ہے، اس کی کوئی حقیقت نہیں، البتہ بلا عذر عشاء کی نماز آدھی رات کے بعد پڑھنا مکروہ تحریمی ہے، اور عشاء کی نماز کا مستحب وقت ایک تہائی رات تک ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144202200249
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن