رحمہ کا مطلب؟
"رحمہ" (راء پر زبر، حاء ساکن، میم پر زبر، اور آخر میں ہاء کے ساتھ) کا مطلب ہے رحمت۔(القاموس الوحید ، ص :۶۰۹ ، ط:ادارہ اسلامیات لاہور)
اگر بچے کا نام رکھنے کیلئے پوچھنا مقصود ہے تو بہتر یہ ہے کہ انبیاء کرام علیہم السلام، صحابہ کرام و صحابیات رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں پر یا اچھے معنی والے عربی نام رکھے جائیں۔
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144408102535
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن