بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1446ھ 20 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

رمضان کے قضا روزے میں دن اور رمضان کی تعیین


سوال

کیا رمضان کے قضا روزے میں دن کی تعیین ضروری ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں  اگر ایک ہی رمضان کے روزوں کی قضا ہو تو دن کی تعیین ضروری نہیں ہے، البتہ اگر ایک سے زائد رمضان کے روزوں کی قضا ہو تو رمضان کی تعیین ضروری ہے کہ کون سے رمضان کے روزے کی قضا کر رہا ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2 / 76):

"كثرت الفوائت نوى أول ظهر عليه أو آخره، وكذا الصوم لو من رمضانين هو الأصح.

(قوله: لو من رمضانين) لأنّ كل رمضان سبب لصومه فصارا كظهرين من يومين بخلاف صوم يومين من رمضان واحد فيصح وإن لم يعين القضاء عن اليوم الأول أو الثاني منه."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144205201395

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں