"محمد زوحان" اور "محمد روحان" نام رکھنا جائز ہے؟
"رَوْحَان" عربی زبان کا لفظ ہے، اس کے معنی ہیں: خوش گوار، بادِ نسیم، مہربانی، رحم، خوشی و مسرت/ (القاموس الوحید)۔
اس لفظ کے معانی اچھے ہیں؛ لہذا یہ نام رکھنا درست ہے۔
"زَوْحَان" بھی عربی زبان کا لفظ ہے، اس کے معنی ہیں: ہٹنا، الگ ہونا۔ (القاموس الوحید)۔
اس نام کے بجائے کسی نبی علیہ السلام یا کسی صحابی (رضی اللہ عنہ) کا نام رکھ لیا جائے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144203200914
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن