بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 ذو الحجة 1445ھ 02 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

رقم لے کر اپنی سیٹ ناکام طالب علم کو دینا


سوال

ایک لڑکے نے میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، اب وہ اپنے مخصوص کوٹہ پر بھی کالج میں داخلہ لے سکتاہے اور اوپن میرٹ پر بھی، اگر اوپن میرٹ پر داخلہ لے تو جو لڑکا پانچویں یا چھٹے نمبر پر فیل ہوا ہے وہ میڈیکل میں داخل ہوسکتاہے، اگر مخصوص کوٹہ پر داخلہ لیا تو وہ فیل لڑکا میڈیکل میں داخل نہیں ہوسکتا، اب پوچھنا یہ ہے کہ اوپن میرٹ پر داخلہ لے کر اس فیل لڑکے کو میڈیکل میں جگہ دے کر اس سے پیسے لینا شرعاً کیساہے؟ 

جواب

صورتِ مسئولہ میں اوپن میرٹ پر داخلہ لے کر مخصوص کوٹہ کی اپنی سیٹ پر ناکام طالب علم کو جگہ دینا اور اس عمل پر اس سے رقم وصول کرنا، رشوت کے قبیل سے ہونے کی وجہ سے ناجائز و حرام ہے، لہذا مذکورہ طالب علم کے لیے اس طرح کرنے کی شرعًا اجازت نہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144205200197

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں