بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1446ھ 20 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

رات کو جلد نیند آنے کا وظیفہ


سوال

 مجھے نیند کا بڑا مسئلہ ہے،  میری بارہ گھنٹے ڈیوٹی ہے،  جب سونے  کے لیے لیٹتا ہوں تو کافی ٹائم کے بعد نیند آتی ہے اور پھر جلدی اٹھ جاتا ہوں تین سے چار گھنٹے بعد  ، مجھے اس کا کوئی وظیفہ وغیرہ بتا دیں ۔

جواب

نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے بے خوابی (رات میں نیند نہ آنے) کی تين دعائیں منقول ہیں جو درج ذیل ہیں۔ سائل رات کو سوتے وقت یہ دعائیں پڑھا کرے، ان شاءاللہ افاقہ ہوگا۔ اس کے ساتھ نیند نہ آنے کے اسباب پر غور کرکے ان کے ازالہ کی کوشش بھی کرے، مثلاً کسی بیماری کی وجہ سے یہ شکایت ہو تو ماہر حکیم یا  ڈاکٹر سے اس کا علاج بھی کرائے۔

1)۔ «اللَّهُمَّ غَارَتِ النُّجُومُ، وَهَدَأَتِ الْعُيُونُ، وَأَنْتَ حَيٌّ قَيُّومٌ، لَا تَأْخُذُكَ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ، يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ أَهْدِئْ لَيْلِي، وَأَنِمْ عَيْنِي».

(عمل اليوم والليلة لابن السني، باب ما يقول إذا أصابه الأرق، (ص: 676)، ط. دار القبلة للثقافة الإسلامية ومؤسسة علوم القرآن - جدة / بيروت)

2)۔ "أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ غَضَبِهِ ، وَعِقَابِهِ ، وَمَنْ شَرِّ عِبَادِهِ ، وَمِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِينِ ، وَأَنْ يَحْضُرُونَ".

(الأسماء والصفات للبيهقي، باب ما جاء في إثبات صفة الكلام، (1/ 474) برقم (406)، ط. مكتبة السوادي، جدة - المملكة العربية السعودية، الطبعة الأولى: 1413هـ = 1993 م)

3)۔اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَوَاتِ السَّبْعِ وَمَا أَظَلَّتْ، وَرَبَّ الأَرَضِينَ وَمَا أَقَلَّتْ، وَرَبَّ الشَّيَاطِينِ وَمَا أَضَلَّتْ، كُنْ لِي جَارًا مِنْ شَرِّ خَلْقِكَ كُلِّهِمْ جَمِيعًا أَنْ يَفْرُطَ عَلَيَّ أَحَدٌ مِنْهُمْ أَوْ أَنْ يَبْغِيَ، عَزَّ جَارُكَ، وَجَلَّ ثَنَاؤُكَ، وَلاَ إِلَهَ غَيْرُكَ، وَلاَ إِلَهَ إِلاَّ أَنْتَ.

(سنن الترمذي: أبواب الدعوات، باب (بلا عنوان) (5/ 424) برقم (3523)، ط. دار الغرب الإسلامي - بيروت، سنة النشر: 1998 م)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144311101207

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں