بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ذو الحجة 1445ھ 01 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

ریاش نام رکھنا


سوال

محمد ریاش نام رکھنا کیسا ہے اور اس کے معنی کیا ہیں؟  بچے کی پیدائش  18-11-2020کی ہے، تاریخ کے حساب سے یہ نام ٹھیک رہے گا یا کوئی دوسرا رکھیں؟

جواب

"ریاش" عربی زبان کا لفظ ہے، اس کے مختلف تلفظ (پڑھنے کے طریقے) ہیں:

1- رَیَّاش (را ء پر زبر اور یاء کی تشدید کے ساتھ ) کا معنی ہے:  تیروں پر پَر لگانے والا ریاش۔

2- رَیَاش (را ء پر زبر اور یاء کی تشدید کے بغیر )  اسے کہا جاتا ہے جس کے کانوں پر بکثرت بال ہوں ۔

3- رِیَاش (را ء پر زیر اور یاء کی تشدید کے بغیر ) عمدہ لباس سرسبزی وغیرہ کو کہا جاتا ہے ۔ (مصباح اللغات : 327)

پہلے اور تیسرامعنی کے لحاظ سے نام رکھنا درست ہے۔

تاریخِ پیدائش اور وقتِ پیدائش کے اعتبار سے جو آج کل مختلف اوہام وخیالات پائے جاتے ہیں، شرعاً بچے کا نام تجویز کرنے میں اس کا دخل نہیں ہے، بلکہ شرعاً اصل یہ ہے کہ اولاد کے لیے اچھا نام منتخب کیا جائے۔ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں حکم دیا ہے کہ اولاد کے اچھے نام تجویز کریں؛ اس لیے انبیاء کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں میں سے کوئی نام یا بامعنی کوئی بھی اچھا نام تجویز کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144204200794

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں