بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

رضاعی رشتے کون کون سے ہیں؟


سوال

میری نند کے ہاں بچہ ہوا،چونکہ ان کا دودھ نہیں تھا تو میں نے 5 قطرے دودھ  پلائے،

1: اس بچے کے کون کون سے رشتے  محرم ہیں؟

2: کیابچہ کے لیے رضاعی ماں کے شوہر کی خالہ محرم ہوں گی؟

3:کون کون سے رشتے جو بچے کے لئے میری طرف سے اور میرے شوہر کی طرف سے محرم ہوں گے؟

جواب

1،3:  نسب سے جو رشتے بنتے ہیں ویسے ہی رضاعت  سےبنتے ہیں ، لہذا رضیع( دودھ پینے والے) کو دودھ پلانے والی ماں کہلائے گی اور اس کا شوہر رضیع کا باپ اور اس کی اولاد رضیع کے بھائی بہن، رضاعی باپ کے بھائی بہن رضیع کے چچا، پھوپھیاں اور رضاعی ماں کے بھائی بہن رضیع کے ماموں اور خالہ بن جاتے ہیں، رضاعی بھائی بہنوں کی اولاد بھتیجے اور بھانجے بن جاتے ہیں۔

2: بچہ کے لیے  رضاعی ماں کے شوہر(جو کہ رضاعی باپ ہے،ان) کی خالہ  نانی ہوئی لہذا وہ محرم ہوگی۔

النتف فی الفتاوی للسغدی میں ہے:

فأما الرضاع فيحرم منه ما يحرم بالنسب من ذوي الرحم المحرم......وأما الصهر فهم أربعة اصناف أحدهم ابو الزوج والجدود من قبل ابويه وان علوا يحرمون على المرأة وتحرم هي عليهم دخل بها أو لم يدخل بها لقوله تعالى {وحلائل أبنائكم الذين من أصلابكم} والثاني ام المرأة وجداتها من قبل ابويها وان علون يحرمن على الرجل ويحرم هو عليهن دخل بها او لم يدخل لقوله تعالى {وأمهات نسائكم}والثالث ابناء الزوج وبنو اولاده وان سفلوا يحرمون على امرأته وتحرم هي عليهم دخل بها او لم يدخل لقوله تعالى {ولا تنكحوا ما نكح آباؤكم من النساء}والرابع بنات المرأة وبنات أولادها وان سفلن يحرمن على الزوج ويحرم هو عليهن ان كان بينهما أي بين الزوجين احد السبعة وهي الجماع في الفرج والجماع فيما دون الفرج والمباشرة بشهوة او المعانقة بشهوة او اللمس بشهوة والتقبيل بشهوة والنظر الى الفرج بشهوة فان لم يكن بينهما شيء من هذه الاشياء لم يحرمن عليه ولا يحرم هو عليهن لقوله تعالى {فإن لم تكونوا دخلتم بهن فلا جناح عليكم} وكذا جميع ما ذكرنا في الصهرية فحكمه واحد في الملك الصحيح الى آخره."

(کتاب الرضاع، مایحرم بالصھریه، ج: 1، ص: 254، ط: مؤسسة الرسالة - بيروت)

تنویر الابصار مع الدر المختار میں ہے : 

"(فيحرم منه) أي بسببه (ما يحرم من النسب) ".

(كتاب النكاح ، باب الرضاع، ج:3، ص: 213، ط: سعيد)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144504102250

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں