رہمہ کا مطلب؟
"رہمہ"(راء پر زیر، ہاء ساکن، میم پر زبر کے ساتھ) کا معنیٰ ہے: نرم لگاتار بارش۔(مصباح اللغات، ص: ۳۲۰، ط: المصباح، لاہور)
البتہ بچیوں کے ناموں کے سلسلے میں بہتر یہ ہے کہ ازواج مطہرات، صحابیات رضوان اللہ علیہن اجمعین کے ناموں پر یا اچھے معنی والے عربی نام رکھے جائیں۔
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144408102533
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن