بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1446ھ 19 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

رہائش اور کرایہ پر دینے کی نیت سے لیے گیے پلاٹ پر زکوٰۃ کا حکم


سوال

میں نے 2016 میں ایک پلاٹ خریدا،  جس کی مالیت 16 لاکھ تھی اور یہ نیت تھی کہ اس پر تعمیر کروں گا،  خود بھی رہائش کروں گا اور کرائے پر بھی کچھ فلور دوں گا،  لیکن اب تک اس پر کوئی تعمیر نہیں کی تو کیا اس پلاٹ پر زکوٰۃ ہے؟  اگر زکوۃ ہے تو کیا پچھلے تمام سالوں کی زکوٰۃ دینا ضروری ہے؟ اور کیا اس پلاٹ کی مالیت  ہر  سال بڑھنے سے زکوٰۃ میں فرق بھی آئے گا یا ایک ہی حساب سے تمام سالوں کی زکوٰۃ ادا کی جائے گی؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر سائل  نے پلاٹ اس نیت سے خریدا تھا کہ اس پر تعمیر کرکے رہائش اختیار کروں اور کچھ حصہ کرایہ پر دوں گا تو ایسی صورت میں  اس پلاٹ کی مالیت پر زکوٰۃ لازم نہیں ہے، اگرچہ ابھی تک اس پر تعمیر نہیں  ہوئی،  اس لیے کہ  یہ تجارتی مال نہیں ہے، جب کہ زکوٰۃ تجارت کی نیت سے خریدے گئے پلاٹ پر لازم ہوتی ہے۔

"رد المحتار علی الدر المختار"میں ہے:

"والأصل أن ما عدا الحجرين والسوائم إنما يزكى بنية التجارة بشرط عدم المانع المؤدي إلى الثنى وشرط مقارنتها لعقد التجارة وهو كسب المال بالمال بعقد شراء أو إجارة أو استقراض."

(کتاب الزکاۃ، 2 / 273، ط: سعید)

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144608101038

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں