مجھے اچھے رشتے اور شادی کے لیے وظیفہ بتا دیں، میں صوم و صلاۃ کی پابند ہوں، میں نے بہت سے وظائف کیے ہیں ، لیکن پھر بھی رشتے نہیں آتے ، میری عمر 30 سال ہے۔
"يَا نَاصِرُ يَا عَزِيْزُ يَا مُغْنِيْ يَا صَمَدُ"
اللہ تعالیٰ کے ان چار ناموں کو ایک سو گیارہ دفعہ پڑھ لیں تو بہتر ہے، ورنہ جتنا ہوسکے پڑھ لیں، اور دعا بھی کرتی رہیں نیز فجر اور مغرب کی نماز کے بعد ایک ایک مرتبہ سورہ واقعہ اور سورہ طارق کے پڑھنے کا معمول بنالیں ۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144210201303
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن