میں ایک طلاق یافتہ لڑکی ہوں، میری عمر پچیس سال ہے ، میں ایک جگہ رشتہ کرنا چاہتی ہوں، وہ بھی راضی ہیں، میرے والد بھی راضی ہیں، بس جب وہ رشتہ کا پیغام بھیجنے کا ارادہ کرتے ہیں تو کوئی نہ کوئی رکاوٹ بیچ میں آجاتی ہے ، میرے ساتھ بندش کا معاملہ بھی ہے ۔
براہ کرم کوئی ایسا وظیفہ بتا دیجیے کے میرے معاملات میں سہل ہو جائے ۔
فرائض اور واجبات کے اہتمام کے ساتھ ساتھ سورۃ یٰس پڑھنے کا معمول بنائیں، نیز سورۂ آل عمران کی آیات :
"قُلْ اِنَّ الْفَضْلَ بِیَدِ اللّٰهِۚ-یُؤْتِیْهِ مَنْ یَّشَآءُؕ-وَ اللّٰهُ وَاسِعٌ عَلِیْم. یَّخْتَصُّ بِرَحْمَتِهٖ مَنْ یَّشَآءُؕ-وَ اللّٰهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِیْمِ."{سورة آل عمران، آية: 74/73}
اس آیت کو کا غذ پر لکھ کر بازو پر باندھا جائے ۔
(اعمال قرآنی، کاروبار اور شادی کے لئے وظيفہ، ص: 55، ط: دار الاشاعت)
کنز العمال میں ہے:
"اقرأوا "يس"؛ فإن فيها عشر بركات ما قرأها جائع إلا شبع وما قرأها عار إلا اكتسي وما قرأها أعزب إلا تزوج وما قرأها خائف إلا أمن وما قرأها محزون إلا فرح وما قرأها مسافر إلا أعين على سفره وما قرأها رجل ضلت له ضالة إلا وجدها وما قرئت على ميت إلا خفف عنه وما قرأها عطشان إلا روي وما قرأها مريض إلا برء."
(الباب السابع في تلاوة القرآن وفضائله، الفصل الثاني في فضائل السور، ج: 1، ص: 589/590، ط: مؤسسة الرسالة)
فقط والله اعلم
فتوی نمبر : 144608101232
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن