روحان نام را کے اوپر زبر سے روحان نام کے معنی کیا ہیں؟ اور روحان کس زبان کا لفظ ہے؟
"رَوْحَان" عربی زبان کا لفظ ہے، اس کے معنی ہیں: خوش گوار، بادِ نسیم، مہربانی، رحم، خوشی و مسرت۔ (القاموس الوحید)
اس لفظ کے معانی اچھے ہیں؛ لہذا یہ نام رکھنا درست ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144209200337
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن