بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ذو الحجة 1445ھ 01 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

بچے کا روحان نام تبدیل کرکے کوئی اور نام رکھنا


سوال

میں   اپنے بچے کا نام رکھنا چاہتا ہوں ، " روحان"  نام رکھا تھا بیمار رہتا ہے، رہنمائی فرمائیں !

جواب

’’رَوْحَان‘‘ (’’راء‘‘کے زبر کے ساتھ اس )کے معنی :رزق، روزی،خوش بودار پھول  کے ہیں، یہ نام معنی کے اعتبار سے درست ہے۔

’رُوحان‘‘ (را پر پیش اور واو مدہ کے ساتھ) ’’روح‘‘  کی تثنیہ ہے، اور روح کے مختلف معانی ہیں، جن میں سے مشہور و معروف معنی ’’روح‘‘ ہی ہے۔ اس لحاظ سے ’’روحان‘‘ کا معنی ہوگا: ’’دو روحیں‘‘، یہ نام رکھنا درست نہیں ہے۔

بہر صورت اگر اس نام کو تبدیل کرنا چاہیں تو یہ  جائز ہے،  لیکن  بیماری میں مذکورہ نام کی تاثیر  کا خیال درست نہیں ہے،  بیماری کا اس نام سے تعلق نہیں ہے، بیماری اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے، اور وہ کسی بھی نام والے شخص کو لگ سکتی ہے۔

باقی بچے کے نام     جامعہ کی ویب سائٹ  سے درج ذیل  لنک پر جاکر منتخب کرسکتے ہیں:

اسلامی نام

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207200941

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں