بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 ذو الحجة 1445ھ 03 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

رومیصہ، رمیصا اور رمیثہ نام رکھنے کا حکم


سوال

کیا رومیصہ نام رکھنا درست  ہے،  رومیصہ کا کیا معنیٰ ہے؟

جواب

اس نام کا درست تلفظ "رمیصاء" (رُمَیْصَاء)ہے، یہ صحابیات کے ناموں میں سے، اور ایک ستارہ کا نام بھی ہے،   حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی والدہ ام سلیم کا نام ”رمیصاء “ تھا، لہذا  ”رمیصاء“ نام رکھنا درست ہے، صحابیات کے ناموں میں معنیٰ دیکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی، کسی صحابیہ کا نام ہونا ہی برکت کے لیے کافی ہوتا ہے

اسی  طرح   حرفِ  ثاء کے تلفظ کے ساتھ   " رُمَیْثَه"   نام کا معنی ہے:  بات درست کرنے والی.  (القاموس الوحید، ص:546، ط:ادارۃ الاسلامیات)  اور یہ مشہور  انصاریہ  صحابیہ حضرت رمیثہ بنت عمرو رضی اللہ عنہا کا نام ہے، مذکورہ صحابیہ سے مختلف کتبِ احادیث میں حدیث بھی منقول ہے، لہذا مذکورہ تلفظ کے اعتبار سے یہ نام بھی  بچی کے  لیے رکھنا نہ صرف افضل ہے، بلکہ باعثِ برکت  بھی ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209201414

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں