بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

رخصتی سے پہلے شوہر کا انتقال ہوجائے تو عورت عدت کہاں گزارے گی؟


سوال

رخصتی سے پہلے شوہر کا انتقال ہو جائے تو اس صورت میں عورت عدت اپنے میکے میں گزار ے گی یا شوہر کے گھر میں گزارے گی ؟،نیز نہ تو دخول ہو اہے اور نہ خلوت صحیحہ۔

جواب

صورت ِمسئولہ میں عورت  اپنے میکے  میں عدت گزارے گی۔

فتاوی شامی میں ہے:

" (وتعتدان) أي معتدة طلاق وموت (في بيت وجبت فيه)."

(کتاب الطلاق، باب فی العدۃ، فصل فی الحداد،536/3،ط،دار الفکر)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"على المعتدة أن ‌تعتد ‌في ‌المنزل الذي يضاف إليها بالسكنى حال وقوع الفرقة والموت كذا في الكافي."

(کتاب الطلاق،الباب الرابع عشر في الحداد، 535/1،ط،دار الفکر)

فقط واللہ  اعلم


فتوی نمبر : 144511102773

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں