بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں حیض آنے کا حکم


سوال

 دوران روزہ اگر عورت کو حیض آجائے ، تو اس کے لئے شریعت کا کیا حکم ہے؟

جواب

روزے کے دوران اگر عورت کو حیض آجائے تو اس سے روزہ فاسد ہو جائے گا،رمضان کے بعد اس کی قضا کرلے،اور بعد میں جتنے دن تک حیض جاری رہے گا،ان دنوں میں اس کے لئے روزہ رکھنا جائز نہیں بلکہ افطار واجب ہے،البتہ اگر رمضان کے دن میں عورت حیض یا نفاس سے پاک ہو جائے تو سورج غروب ہونے تک امساک کرنا ضروری ہے۔

بدائع الصنائع ميں ہے:

"وعلى هذا الطهارة من الحيض، والنفاس إنها شرط الوجوب عند أهل التحقيق من مشايخنا إذ الصوم الشرعي لا يتحقق من الحائض، والنفساء فتعذر القول بوجوب الصوم عليهما في وقت الحيض والنفاس إلا أنه يجب عليهما قضاء الصوم لفوات صوم رمضان عليهما ولقدرتهما على القضاء في عدة من أيام أخر من غير حرج"۔

(كتاب الصوم،فصل شرائط أنواع الصيام، ج:2، ص:79، ط:مطبعة الجمالية بمصر)

مراقي الفلاح شرح نورالإيضاح ميں ہے:

"يجب" على الصحيح وقيل يستحب "الإمساك بقية اليوم على من فسد صومه ولو بعذر ثم زال "وعلى حائض ونفساء ‌طهرتا1 ‌بعد ‌طلوع ‌الفجر" ومسافر أقام ومريض برأ ومجنون أفاق "وعلى صبي بلغ وكافر أسلم" لحرمة الوقت بالقدر الممكن "وعليهم القضاء إلا الأخيرين"۔

(كتاب الصوم،‌‌باب ما يفسد الصوم من غير كفارة، ص:255، ط:المكتبة العصرية)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144509101926

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں