بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1446ھ 19 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

کیا روزے کی حالت میں انجیکشن یا ڈرپ لگوا سکتے ہیں؟


سوال

کیا روزے کی حالت میں انجیکشن یا ڈرپ لگوا سکتے ہیں؟

جواب

روزه كی  حالت ميں انجیكشن یا ڈرپ لگوانے سے روزه فاسد نہيں ہو تا،لہٰذا روزہ کی حالت میں بیماری کی  وجہ سے  انجیکشن یا ڈرپ لگاسکتے ہیں، بلاضرورت طاقت کے انجیکشن اورڈرپ لگانا مکروہ ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"المفطر إنما هو الداخل من المنافذ."

(كتاب الصوم، باب ما يفسد الصوم وما لايفسده، ج:2 ، ص:395 ،ط: سعيد)

بدائع الصنائع ميں هے:

"وأما ما وصل إلى الجوف أو إلى الدماغ عن غير المخارق الأصلية بأن داوى الجائفة، والآمة، فإن داواها بدواء يابس لا يفسد لأنه لم يصل إلى الجوف ولا إلى الدماغ ولو علم أنه وصل يفسد في قول أبي حنيفة، وإن داواها بدواء رطب يفسد عند أبي حنيفة وعندهما لا يفسد هما اعتبرا المخارق الأصلية لأن الوصول إلى الجوف من المخارق الأصلية متيقن به ومن غيرها مشكوك فيه، فلا نحكم بالفساد مع الشك."

(كتاب الصوم، فصل في فساد الصوم ، ج:2 ، ص:93 ، ط: دار الكتب العلمية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144609101852

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں