کیا روزہ کی حالت میں منجن سے دانوں کو صاف کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟ ہم روزہ کی حالت میں دانت صاف کر سکتے ہیں؟
منجن سے دانت صاف کرنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا،البتہ مکروہ ہوجاتاہے، لیکن اگر منجن کے ذرات حلق سے نیچے چلے گئے تو پھر روزہ ٹوٹ جائے گا۔بہتر یہ ہے کہ روزہ کی حالت میں مسواک کیاجائے۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"ولا بأس بالسواك الرطب واليابس في الغداة والعشي عندنا، قال أبو يوسف - رحمه الله تعالى - يكره المبلول بالماء، وفي ظاهر الرواية: لا بأس بذلك، وأما الرطب الأخضر: فلا بأس به عند الكل، كذا في فتاوى قاضي خان."
(کتاب الصوم، الباب الثالث فيما يكره للصائم وما لا يكره، ج:1، ص:199، ط:رشيديه)
جواہر الفقہ میں ہے :
بلاضرورت کسی چیز کو چبانایانمک وغیرہ چیک کر تھوک دینا,ٹوتھ پیسٹ ،منجن یا کوئلہ وغیرہ سےدانت صاف کرنابھی روزہ میں مکروہ ہے۔
( جلد 1،ص:379،ط:مکتبہ دارالعلوم کراچی ،دو جلدوں والی طبع)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144609100103
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن