بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1446ھ 20 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

روزہ میں مشت زنی کرنے سے روزہ کی قضاء لازم ہوتی ہے کفارہ نہیں


سوال

اگر ہاتھ سے انزال کیا تو روزے کا کفارہ لازم ہوگا یا نہیں؟

جواب

مشت زنی  سے  روزہ ٹوٹ جاتا ہے،   صرف قضا لازم ہوتی ہے، کفارہ نہیں ۔

واضح رہے کہ مشت زنی کبیرہ گناہ ہے، اور روزے کی حالت میں گناہ کرنا اور زیادہ بُرا ہے، اسی طرح بلاعذر فرض روزہ توڑنا بھی گناہ ہے، لہٰذا جس شخص نے روزے میں مشت زنی کی تو اس نے بڑا گناہ کیا، اسے سچے دل سے توبہ و استغفار کرنا چاہیے۔رمضان کے روزے کا اجر ملنا مشکل ہے۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

"(قوله: وكذا الاستمناء بالكف) أي في كونه لا يفسد لكن هذا إذا لم ينزل أما إذا أنزل فعليه القضاء."

(كتاب الصوم، ٢/ ٣٩٩، ط: سعيد)

وفيه أيضاً:

"أو استنما بكفه أو بمباشرة فاحشة ولو بين المرأتين (فأنزل) ... (قضى) في الصور كلها (فقط)."

(كتاب الصوم، ٢/ ٤٠٤، ط: سعيد)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144609100803

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں