بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ذو الحجة 1445ھ 01 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں بیوی سے بوس و کنار کرتے ہوئے بیوی کا لعاب حلق میں اتر جائے تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے


سوال

اگر  آدمی روزے کی حالت میں  اپنی بیوی کے ہونٹ چوستے ہوے   لعاب نگل گیا، روزہ تو یاد تھا لیکن یہ یاد نہیں تھا کہ اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا، بعد میں جب خیال آیا کہ لعاب نگل لیا ہے تو فوراً جدا ہو گیا ،تو  کیا اس  صورت میں  صرف  قضاء لازم آے گی یا  قضاء اور کفارہ دونوں لازم آئیں گے ؟

جواب

میاں بیوی  میں سے کسی نے روزے کے دوران  دوسرے کا تھوک نگل  لیا تو روزہ فاسد ہو جائے گا،  قضا  اور  کفارہ  دونوں  لازم  ہوں  گے۔

فتاویٰ ہندیہ میں ہے:

"ولو ابتلع بزاق غيره فسد صومه بغير كفارة إلا إذا كان بزاق صديقه فحينئذ تلزمه الكفارة، كذا في المحيط."

(كتاب الصوم،الباب الرابع فيما يفسد وما لا يفسد، النوع الأول ما يوجب القضاء دون الكفارة، ج: 1، ص: 203، ط: دار الفكر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144409100042

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں