حالت نماز میں رکوع میں پاؤں کی انگلیوں کی اٹھنے کا کیا حکم ہے؟
رکوع کی حالت میں پاؤں کی انگلیوں کو سیدھا قبلہ رخ رکھنے کا حکم ہے، البتہ اگر رکوع کرتے ہوئے انگلیاں زمین سے اٹھ جائیں تو اس سے نماز پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
رد المحتار علي الدر المختار میں ہے:
"(ثم) كما فرغ (يكبر) مع الانحطاط (للركوع) ... (ويضع يديه) معتمدا بهما (على ركبتيه ويفرج أصابعه) للتمكن. ويسن أن يلصق كعبيه. وينصب ساقيه."
(كتاب الصلاة، باب صفة الصلاة، ١ / ٤٩٣ - ٤٩٤، ط: دار الفكر)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144509101954
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن