بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1446ھ 20 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

سالی کو شہوت کے ساتھ چھونے سے نکاح نہیں ٹوٹنا


سوال

اگر اپنی سالی کو شہوت سے چھو لیا یا ہاتھ لگا دیا تو نکاح ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں ؟

 

جواب

صورتِ مسئولہ میں اپنی بیوی کے ساتھ نکاح نہیں ٹوٹے گا،  مگر اس فعل پر توبہ و استغفار اور آئندہ اس طرح کے قبیح فعل سے اجتناب کرنا لازم ہے، سالی سے پردے کا حکم ہے، شرعی احکام کا اہتمام ہوگا تو ایسی نوبت نہیں آئے گی ان شاء اللہ۔

الدر المختار میں ہے:

"(و) حرم أيضا بالصهرية (أصل مزنيته) ... (و) أصل (ممسوسته بشهوة)... (وفروعهن) مطلقا والعبرة للشهوة عند المس والنظر... وفي الخلاصة: وطئ أخت امرأته لا تحرم عليه امرأته".

وفي الرد:

"(قوله: وفي الخلاصة إلخ) هذا محترز التقييد بالأصول والفروع وقوله: لا يحرم أي لا تثبت حرمة المصاهرة".

(‌‌‌‌كتاب النكاح، فصل في المحرمات، 3/ 34- 32، ط: سعيد)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144601102009

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں