ضلع شانگلہ مارتونگ میں صدقہ فطر کی مقدار کیا ہے؟
واضح رہےکہ صدقہ ِفطرمیں چاراجناس(گندم ،جو،کھجور،اورکشمش )میں سےکوئی ایک جنس یااس کی بازاری قیمت دیناہوتی ہے ۔ تفصیل مندرجہ ذیل ہے:
1:گندم :نصف صاع یعنی پونےدوکلو تاہم احتیاطاًدوکلو یااس کی بازاری قیمت دینی چاہیے۔
2: جو ایک صاع یعنی تقریبًا ساڑھے تین کلو یا اس کی بازاری قیمت ہے۔
3:کھجور ایک صاع یعنی تقریبًا ساڑھے تین کلو یا اس کی بازاری قیمت ہے۔
4:کشمش ایک صاع یعنی تقریبًا ساڑھے تین کلو یا اس کی بازاری قیمت ہے۔
سائل اگر ان اجناس میں سےکسی جنس کےعین سے صدقہ فطردیناچاہتاہے توہم نے اس کےلیے مقدارذکرکردی ہے ،اوراگرقیمت کےاعتبارےاداکرناچاہتاہے تو اپنے علاقے کی بازاری قیمت کےحساب سےصدقہ فطر اداکردے اور قیمت کےحساب سےصدقہ فطراداکرنا افضل ہے ۔
فتاوی ہندیہ میں ہے :
"وإنما تجب صدقة الفطر من أربعة أشياء من الحنطة والشعير والتمر والزبيب كذا في خزانة المفتين وشرح الطحاوي.وهي نصف صاع من بر أو صاع من شعير أو تمر،"
(کتاب الزکاۃ، الباب الثامن في صدقة الفطر،ج:1،ص:191، ط:دار الفكر بيروت)
وفیہ ایضاً:
"وذكر في الفتاوى أن أداء القيمة أفضل من عين المنصوص عليه وعليه الفتوى كذا في الجوهرة النيرة."
(کتاب الزکاۃ، الباب الثامن في صدقة الفطر،ج:1،ص192،ط:دار الفكر بيروت)
فقط واللہ أعلم
فتوی نمبر : 144609101145
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن