ایک فرد کے صدقہ فطر کی مقدار کیا ہے؟
صدقہ فطر متعينہ چار اجناس (گندم،جو،کھجور،کشمش)میں سے کسی ایک جنس یا اس کی قیمت سے ادا كرنا ضروری ہے،گندم پونے دو کلو ،جو ،کھجور کشمش میں سے ہر ایک ساڑھے تین کلو ،اگر ان کی قیمت ادا کرنا چاہیں تو مذکورہ بالا پیمانوں کے اعتبار سے ہر ایک کی قیمت دار الافتاء جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن کی طرف سے امسال 1446 ميں کراچی اور مضافات کے لیے جو مقرر کی گئی ، وہ درج ذیل ہے،(گندم: 180،جو:410، کھجور:1650، کشمش:3650)ہے اور سائلہ کراچی اور اس کے مضافات میں سے نہیں ہے تو دو کلو گندم یا ساڑھے تین کلو جو، یا کھجور، یا کشمش کی قیمت معلوم کرکےفی صدقۂ فطر کے حساب سے ادا کرے۔
فتاوی ہندیہ میں ہے :
"وإنما تجب صدقة الفطر من أربعة أشياء من الحنطة والشعير والتمر والزبيب كذا في خزانة المفتين وشرح الطحاوي وهي نصف صاع من بر أو صاع من شعير أو تمر، ودقيق الحنطة والشعير وسويقهما مثلهما والخبز لا يجوز إلا باعتبار القيمة، وهو الأصح، وأما الزبيب فقد ذكر في الجامع الصغير نصف صاع عند أبي حنيفة - رحمه الله تعالى -؛ لأنه يؤكل بجميع أجزائه وروي عن أبي حنيفة - رحمه الله تعالى - صاع، وهو قولهما ثم قيل يجوز أداؤه باعتبار العين والأحوط أن يراعى فيه القيمة هكذا في محيط السرخسي۔"
(باب صدقة الفطر، ج:1، ص:191، ط:رشيديه)
فقط واللہ أعلم
فتوی نمبر : 144609100417
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن