کیاصدقےکاگوشت کھاناجائز ہے، جب کہ قریبی رشتےدار نےدیاہو؟
اگر مذکورہ گوشت صدقہ واجبہ کی مد میں ہے اور آپ صدقاتِ واجبہ کے مستحق ہیں تو گوشت کا استعمال آپ کے لیے جائز ہے، اور اگر صدقہ واجبہ کے مستحق نہیں ہے تو پھر اگر وہ نفلی صدقہ ہے تو آپ گوشت استعمال کرسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144110201626
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن