بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1446ھ 19 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

صفیں درست کرنے کے لیے مقتدی کب کھڑے ہوں گے؟


سوال

صفیں درست کرنے کا صحیح مسئلہ کیا ہے ؟کیا امام سے پہلے یا امام کے بعد مقتدی کھڑے ہوں گے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر امام سامنے یعنی محراب مغرب  کی طرف سے مصلی پر آئے تو مقتدیوں کو امام کو دیکھتے ہی نمازکے لیے کھڑے ہوجانا چاہیے،  اور اگر امام پیچھے مشرق   کی طرف سے آرہا ہو تو جس صف کے پاس سے امام گزرے اس صف والوں کو کھڑے ہوجانا چاہیے، لیکن اگر امام پہلے سے ہی اپنی جگہ پر موجود ہو تو اقامت کے شروع ہوتے ہی  امام اور مقتدیوں کو  کھڑے ہوجانا چاہیے؛ تاکہ نماز شروع  ہونے سے پہلے صفیں سیدھی ہوجائیں۔

مزید تفصیل کے لیے مذکورہ لنک پر کلک کرکے ہمارے جامعہ کا فتوی ملاحظہ فرمائیں:

اقامت کے وقت مقتدی کو کس وقت کھڑے ہونا چاہیے؟

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144508100735

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں