شہرام نام رکھنا کیسا ہے؟
شاہرام کا معنی رام کا بادشاہ یا رام بادشاہ ،رام ہندوؤں کے یہاں پروردگار ،معظم شخصیات کو کہتے ہیں ،رام رام ان کے یہاں طریقہ ملاقات اور مذہبی طرز بھی ہے ،اس لحاظ سے شاہرام نام رکھنا درست نہیں ،اس لیے یہ نام نہ رکھا جائے ، انبیاء علیہم الصلاۃ و السلام اور صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین کے ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیا جائے ۔
فیروز اللغات فارسی میں ہے:
"شاہ:بادشاہ،صاحب تاج و تخت۔"
(ص:607،ط:فیروز السنز)
فیروز اللغات جامع اردو میں ہے:
""رام:فرمان بردار ،مطیع،مخلص
رام کرنا :محاورہ تابع کرنا،قابو میں لانا،راضی کرنا
رام :پرمیشور،پروردگار۔"
(ص:699،ط:فیروز سنز)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144509100036
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن