بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ذو الحجة 1445ھ 01 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

سالانہ بجلی لینے کا معاہدہ کرنے پر کمپنی کی طرف دو سو یورو مفت بیلنس ملنا


سوال

 یہاں آئرلینڈ میں اگر ہم ایک بجلی کی کمپنی  سے  سال  کا معاہدہ کریں تو  وہ ہمیں  ان سے معاہدہ کرنے کے عوض دو  سو یورو  کا مفت بیلینس دیتے ہیں جو  کہ شروع کے بجلی کے استعمال میں سے منہا کیا جاتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا ایسابیلینس استعمال کرنا جائز ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں اگر مذکورہ کمپنی سالانہ بجلی کا معاہدہ کرنے پر  دو سو یورو کا مفت بیلنس فراہم کرتی ہےتو یہ کمپنی کی طرف سے انعام اور تبرع ہے اور اس بیلنس کا استعمال جائز ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112201089

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں