سلمان اور علی نام کا کیا معنی ہے؟
1: سَلمَان کا معنی ہے: بے عیب، تندرست آدمی، یہ صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کا نام ہے۔
(فارہنگِ فارسی، المادۃ:سلم، ص:431، ط:دارالاشاعت)
2:عَلِیّ کا معنیٰ ہے:بلندمرتبہ، یہ صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم حضرت علی رضی اللہ عنہ کا نام ہے۔
(القاموس الوحید، المادۃ:علو، ص:1122، ط:اداۃ الاسلامیات)
لہذا یہ دونوں نام رکھنا درست ہے، فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144406101427
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن