بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 ذو الحجة 1445ھ 02 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

سرکاری ملازم کو ملنے والا پٹرول کوئی اور استعمال کرسکتا ہے؟


سوال

میرے ابو کو سرکاری پٹرول ملتا ہے اس کا استعمال کرنا میرے لیے کیسا ہے؟ میں ایک طالب علم ہوں ذریعہ آمدن کوئی نہیں ہے۔

جواب

سرکاری ملازم کو ملنے والا پٹرول کوئی اور  استعمال کرسکتا ہے یا نہیں؟ اس کا دار و مدار متعلقہ محکمہ کی پالیسی پر ہے، اگر یہ پالیسی ہو کہ ملازم کو ہر روز یا ہر ماہ مخصوص مقدار میں پٹرول ملے گا، جسے ملازم جیسے چاہے استعمال کرے تو اس صورت میں والد کو ملنے والا پٹرول استعمال کرناآپ کے لیے  جائز ہوگا اور اگر ملازم کو پٹرول کی فراہمی مشروط ہو کہ صرف محکمہ کے کام میں ہی استعمال کرنے کے لیے پٹرول دیا جاتا ہو تو ایسی صورت میں آپ کا سرکاری پٹرول استعمال کرنا جائز نہیں ہوگا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144411101467

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں