سید شخص جو کہ غریب ہے، اپنے ہاتھ کی کمائی کرتا ہے اور گزارا کر تا ہے، اس کی بیوی جو غیر سید خاندان سے ہے اور زکاۃ کی مستحق ہے، اس عورت کو زکاۃ دینا کیسا ہے؟
سید شخص کی غیر سید بیوی اگر مستحقِ زکاۃ ہو تو اسے زکاۃ دینا جائز ہے، اس سے زکاۃ ادا ہوجائے گی، اور زکاۃ کی رقم وصول کرنے کے بعد وہ مالک بن جائے گی، اس کے بعد اگر وہ گھریلو اخراجات میں وہ رقم صرف کرتی ہے، یا اپنے شوہر کو دیتی ہے تو شوہر کے لیے بھی اس رقم کا استعمال جائز ہوگا۔
زکاۃ کے مستحق سے مراد یہ ہے کہ اس کی ملکیت میں ضرورت و استعمال سے زائد اتنا مال یا کسی قسم کا سامان نہ ہو جس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت تک پہنچتی ہو اور وہ سید بھی نہ ہو۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144108201079
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن