بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1446ھ 20 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

شادی کے موقع پر دلہا دلہن کے سر سے لے کر پاؤں تک مرغی گھما کر صدقہ کرنے کی رسم


سوال

 شادی بیاہ کے موقعوں پر گھر میں داخل ہونے سے پہلے دلہا، دلہن کے اوپر سر سے پیر تک مرغی وغیرہ واری جاتی ہے کیا یہ عمل ازروئے شرع جائز ہے ؟

جواب

صورت مسئولہ میں شادی بیاہ کے موقع پر دلہا دلہن کے گھر میں داخل ہونے سے پہلے ان کے سر سے لے کر پاؤں تک مرغی گھما  کر  صدقہ کرنا یہ محض ایک لایعنی رسم ہےاور شریعت کے اصولوں کے خلاف ہےلہذا اس سے اجتناب کرنا ضروری ہے۔(اصلاح الرسوم ص:۷۸ ط:دارالاشاعت)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144409101552

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں