بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

شادی كے موقع پر اپنے مرحومین كی تصاوير لگانے كا حكم


سوال

اپنی  شادی میں اپنے مرحوم والدین کی تصویر لگانا کیسا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ جاندار کی تصویر کھینچنا ،بنانا اور لگانا سب حرام ہے، احادیث مبارکہ میں جاندارکی تصاویر بنانےوالوں  کے بارے  میں سخت وعیدیں آئی ہیں۔

لہذا سائل کا شادی کے موقع پر اپنے مرحوم والدین کی تصویر لگانا ناجائز اور حرام ہے،اس سے احتراز کرنا لازم ہے۔

صحيح مسلم میں ہے :

"عن مسروق ، عن عبد الله ، قال:‏‏‏‏ قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:‏‏‏‏ " إن أشد الناس عذاباً يوم القيامة المصورون".

ترجمہ:" سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:سب سے زیادہ سخت عذاب قیامت میں تصویر بنانے والوں کو ہو گا۔"

(كتاب اللباس والزينة، باب لا تدخل الملائكة بيتا فيه كلب ولا صورة،161/6،الرقم:2109 ،ط:دار الطباعة العامرةتركيا)

فتاوی شامی میں ہے:

‌"و ظاهر ‌كلام النووي في شرح مسلم: الإجماع على تحريم تصوير الحيوان، وقال: وسواء صنعه لما يمتهن أو لغيره، فصنعته حرام بكل حال لأن فيه مضاهاة لخلق الله تعالى، وسواء كان في ثوب أو بساط أو درهم و إناء."

(كتاب الصلاة ،باب الاستخلاف ،647/1  ،ط:دارالفكر بيروت)

وفيه ايضا:

"لا تمثال إنسان أو طير... ( قوله: أو طير) لحرمة تصوير ذي الروح".

(باب الحظر والإباحة، فصل في اللبس،361/6،ط:دار الفكربيروت)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144510101781

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں