شفقت نور یا صبغت نور نام رکھنا کیسا ہے؟
شفقت کا معنی ہے:رحم، مہربانی، ہمدردی، (القاموس الوحید، المادّہ: ش/ف/ق، ص:875، ط:ادارۃ الاسلامیات)
صبغت کا معنی ہے: رنگ یعنی وہ چیز جس سے رنگا جائے، (القاموس الوحید، المادّہ: ص/ ب/ غ، ص:909، ط:ادارۃ الاسلامیات)
نور کا معنی ہے:روشنی، اجالا، (القاموس الوحید، المادّہ: ن/ و/ ر، ص:1724، ط:ادارۃ الاسلامیات)
مذکورہ معانی کے اعتبار سے صبغت نور کا معنی ہے:روشنی کا رنگ، اور شفقت نور کا معنی ہے:مہربانی کا اجالا۔لہذا مذکورہ معانی کے اعتبار سے بچی کا نام صبغت نور یا شفقت نور رکھنا درست ہے، البتہ بچی کا نام صحابیات رضی اللہ تعالیٰ عنہن یا صالحات میں سے کسی کے نام پر رکھنا بہتر ہے۔
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144309100836
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن