شاہ زین کا معنیٰ کیا ہے؟ اور کیا یہ نام بچے کا رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟
لفظ "شاہ" فارسی زبان کا لفظ ہے اور "زین" عربی زبان کا، شاہ زین کا معنی ہے "زیب و زینت کا بادشاہ"،یہ نام رکھنا جائز ہے۔ تاہم انبیاءِ کرام علیہم السلام یا صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کے ناموں میں سے کسی نام پر نام رکھنا زیادہ بہتر ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144202201152
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن