میر ا بیٹا21دسمبر کو پیدا ہوا ہے،بہت سارے نام سوچیں،ان ناموں میں سے کوئی نام شاہ زین،شایان،علیان ،نام رکھ سکتے ہیں؟یا آپ کوئی نام بتادیں جس میں "ان"آتا ہوں ۔
لفظ"شاہ زین"دوالفاظ کامجموعہ ہے،ایک "شاہ"دوسرا"زین "ہے،اس کامعنی ہےزیب وزینت کا بادشاہ،شایان کے اردو میں اس کے معنی مناسب کے آتے ہیں،علیان کے معنی بلند کے ہیں،معنی کے اعتبار سے یہ تمام نام رکھنادرست ہیں، تاہم بہتر یہ ہے کہ لڑکے کا نام انبیاء، صحابہ یا صلحاء کے ناموں پر رکھے جائیں،مثلاً عثمان،سلمان وغیرہ۔
ہماری ویب سائٹ پر بھی ناموں کا ایک ذخیرہ موجود ہے، اس سےاستفادہ کے لیے ویب سائٹ کالنک ملاحظہ ہو:
"تاج العروس" میں ہے:
"والعِلْيانُ ، بالكسْر : الضَّخْمُ الطَّويلُ مِنَّا ومِن الإِبِلِ ، والأُنْثى بالهاءِ.
( و ) أَيْضاً : ( الطَّويلُ ) مِن الضِّباعِ . وقيلَ : بَعيرٌ عِلْيانُ : قدِيمٌ ضَخْمٌ . ورجُلٌ عِلْيانُ طَويلٌ جَسِيمٌ ، هكذا ضَبَطَه ابنُ سِيدَه والأزْهري بِكسْرِ العَيْن في الكُل."
(المادۃ:علوّ، ج:39، ص:86، ط:دارالهدایة)
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144406101406
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن