کیا شوہر اپنی بیوی کو غسل دے سکتا ہے؟
بیوی کے انتقال کے بعد شوہر کا بیوی کو غسل دینا جائز نہیں ہے۔
اور اگر آپ کا سوال زندگی میں غسل دینے کے بارے میں ہے تو زندگی میں شوہر بیوی کو غسل دےسکتا ہے۔
فتاویٰ شامی میں ہے:
"(ويمنع زوجها من غسلها ومسها لا من النظر إليها على الأصح) منية....(وهي لا تمنع من ذلك).
(قوله وهي لا تمنع من ذلك) أي من تغسيل زوجها دخل بها أو لا كما في المعراج ومثله في البحر عن المجتبى."
(كتاب الصلاة، باب صلاة الجنازة، ج:2، ص:189، ط: سعید)
فقط واللہ أعلم
فتوی نمبر : 144407100242
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن